امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈینیور میں دفتر پر نامعلوم شخص نے پتھراﺅ کر دیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پر پتھراﺅ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈینیور میں دفتر پر نامعلوم شخص نے پتھراﺅ کر دیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لےکر اسے تھانے منتقل کر دیا ہے ۔ حراست میں لیے گئے ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتھراﺅ کی شکایت ملنے کے بعد مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔پتھراؤسے دفتر کو نقصان پہنچا ہے ۔