ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں پولیس عمارت کے باہر کاربم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی  شہر دیار بکر میں پولیس عمارت کے باہر کاربم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ۔ ترک حکام کے مطابق دیار بکر میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کے باہر کار بم دھماکہ کیا گیا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی،ھماکے کے نتیجے میں 8 ہلاک جبکہ 100 سے زائد ز خمی ہوگئے ہیں۔ترکی داعش دہشت گردوں کی  عراق اور شام میں بھر پور حمایت  کرتا ہے۔ترکی نے دہشت گردوں کو عراق اور شام میں غیر قانونی طور پرداخل  ہونے میں سہولیات فراہم کیں ۔ ابھی تک کسی کروہ اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔۔