پاکستان کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان " ’نو بال " کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے ،ان کی تحریک کے ٹائروں سے ہوا نکل گئی ، ملک کے سیاسی بحران میں عمران خان اور وزیراعظم دونوں جذباتی تھے اور دونوں ہی غلطی پر تھے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانکی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان " ’نو بال "  کا شکار ہو کر آؤٹ ہو گئے ،ان کی تحریک کے ٹائروں سے ہوا نکل گئی ،اگرکپتان پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا عدالتی فیصلہ پہلے مان لیتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں قومی وطن پارٹی کے رہنماء مشتاق احمد خان کی اپنے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران میں عمران خان اور وزیراعظم دونوں جذباتی تھے اور دونوں ہی غلطی پر تھے ، ایک نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تو دوسرے نے پورا ملک بند کر دیا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں قائدین تحمل سے کام لیتے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے دوران خیبر پختون خوا حکومت ٹوٹنے کی باتیں گردش میں تھیں۔