اسرائیل کی سوشلسٹ ڈیموکریٹ پارٹی " مرتص" کے سربراہ زہیواکال نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب سے تعلقات ہموار کرنے کے سلسلے میں 122 اسرائیلی اور امریکی فوجی افسر اور پائلٹ سعودی عرب روانہ کئے ہیں اور یہ فوجی افسر تبوک کے علاقہ میں فیصل بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی سوشلسٹ ڈیموکریٹ پارٹی " مرتص" کے سربراہ  زہیواکال  نے کہا ہے کہ اسرائیل نے  سعودی عرب سے تعلقات ہموار کرنے کے سلسلے میں 122 اسرائیلی اور امریکی فوجی افسر اور پائلٹ  سعودی عرب روانہ کئے ہیں اور یہ فوجی افسر تبوک کے علاقہ میں فیصل بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 122 امریکی اور اسرائیلی افسر اور پائلٹ آج منگل کے دن فیصل بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں اسرائیلی پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک خفیہ معاہدے کے مطابق عنقریب تیران اور صنافیر جزیروں کو اسرائیل کے حوالے کردےگا۔ اسرائیلی سیاسی جماعت کے سربراہ نے امریکی اور اسرائیلی افسروں اور پائلٹوں کے نام بھی شائع کئے ہیں۔