عراق کے رضاکار فوجی دستوں نے موصل کے مزید دو دیہاتوں خوین اور بزوانا کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے رضاکار فوجی دستوں حشد الشعبی  نے موصل کے مزید دو دیہاتوں خوین اور بزوانا کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراق کے رضاکار فوجی دستے عراقی فورسز کو مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔ حشد الشعبی تنظیم میں سنی ، شیعہ اور کرد جوان شامل ہیں جنھوں نے عراق کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا عزم کرلیا ہے۔حشد الشعبی نے اب تک کئی درجن دیہاتوں کو آزآد کرالیا ہے۔ عراق فورسز موصل کے بالکل قریب پہنچ گئی ہیں۔