مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی بغداد میں عراقی صدرفواد معصوم ، وزير اعظم حیدر العبادی ، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ اور دیگر اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد نجف اشرف میں شیر خدا اور شاہ لافتی کے دربار میں پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے مشکلات اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں عراقی عوام کے باہمی اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے تمام قبائل اور مذاہب باہمی اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کا بھر پور مقابلہ کررہے ہیں ۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے موصل آپریشن میں عراقی فورسز کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسز عراق کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے عزم بالجزم کئے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ آملی لاریجانی نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کے علاوہ نجف اشرف کے بزرگ علماء سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2016 - 12:15
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی بغداد میں عراقی صدر، وزير اعظم اور عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ اور دیگر اعلی عراقی حکام کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد نجف اشرف میں شیر خدا اور شاہ لافتی کے دربار میں پہنچ گئے ہیں۔