ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان  لائن آف کنٹرول  پر فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام  کشمیر میں کوٹلی کے قریب  لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق د اور 6 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھی ہندوستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ہے۔