مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے صوبہ نینوا کے آزاد شدہ علاقوں کے دورے کے دوران عراقی فورسز اور رضاکار دستون سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں وہابی خونخواردہشت گرد تنظیم داعش کا سر کاٹ دیا جائے گا داعش کے لئے تسلیم ہونے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے موصل کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا سر موصل میں کاٹ دیا جائے گا اور ہر جگہ داعش کا پیچھا کریں گے عراقی فورسز عراقی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی جان بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گي۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے پاس تسلیم ہونے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے عراقی عوام کا سرکاٹنے والی دہشت گردتنظیم داعش کا موصل میں سر کاٹ دیا جائے گا ۔
اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2016 - 22:03
عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے صوبہ نینوا کے آزاد شدہ علاقوں کے دورے کے دوران عراقی فورسز اور رضاکار دستون سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں وہابی خونخواردہشت گرد تنظیم داعش کا سر کاٹ دیا جائے گا داعش کے لئے تسلیم ہونے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔