اجراء کی تاریخ: 31 اکتوبر 2016 - 15:06

ترک حکومت نے اخبار جمہوریت کے ایڈیٹر کو 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی حمایت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے اخبار جمہوریت کے ایڈیٹر کو 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی حمایت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات ک مطابق اخبارجمہوریت کے کارکنوں پر فوجی بغاوت کی حمایت اور فتح اللہ گولن کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گيا ہے ۔ ترکی کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اخبار جمہوریت کے کارکنوں نے 15 جولائی کی فوجی بغاوت کی حمایت کی تھی  اور اس الزام میں انھیں گرفتار کیا گيا ہے۔