اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں بیدار اور ہوشیار ہیں حملہ آور اور اس کے حامی ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان  نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج  دشمنوں کی سازشوں کے بارے میں بیدار اور ہوشیار ہیں حملہ آور اور اس کے حامی ممالک کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ جنرل پوردستان نےصوبہ اصفہان کے ضلع خمینی شہر میں شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقیرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے دین مبین اسلام کا ہمیشہ دفاع کیا ہے اور اس آسمانی دین کے دفاع کے سلسلے میں ایرانی قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ جب عراق نے ایران کی سرحدوں پر حملہ کیا تو ایرانی قوم نے دینی غیرت کے ساتھ  ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا اور ایرانی قوم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہر لحاظ سے آمادہ ہے۔جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے شب عاشور حضرت زینب سلام اللہ علیھا  سے فرمایا : " کہ میں نے اپنے تمام باوفا ساتھیوں کو آزما لیا ہے"  اور وہ سب اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ ایرانی قوم مستقل اور آزاد قوم ہے اور ملکی استقلال اور آزادی کے لئے اس نے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں اور اس کے بعد بھی ایرانی قوم دین اور ملک کے دفاع کے سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگي۔

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے امریکہ کی پیروی کرنے والے اور امریکی اتحاد میں شامل مسلم ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امریکہ کی پیروی اور اطاعت کرنے میں صرف ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑےگا امریکہ اپنے مفادات کے لئے انھیں استعمال کررہا ہے امریکہ شاہ ایران اور صدام معدوم کی طرح انھیں بھی تنہا چھوڑ دےگا۔ جنرل پوردستان نے کہا کہ ایرانی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کی مسلح افواج ولی فقیہ کے سائے میں  ان کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔