مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد چار نمبر میں مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر چار کے علاقے میں مجلس عزا جاری تھی کہ موٹر سائیکل پرسوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ اطلاعات کے مطابق ناظم آباد 4 میں لاروش ریسٹورنٹ کی ساتھ والی گلی میں واقع ایک گھر میں مجلس عزا ہو رہی تھی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 3 افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک خاتون شدید زخمی ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اکتوبر 2016 - 18:21
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد چار نمبر میں مجلس عزا پر فائرنگ کے نتیجہ میں 5 افراد شہید ہوگئےہیں۔