مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی اور ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ تتہ پانی ، سندر بنی اور وادی نیلم سیکٹروں میں جاری ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے کیرن سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی فوج کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سے آج صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ مارٹر گولے بھی برسائے جارہے ہیں پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے ۔ تاہم دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ شدید فائرنگ کے باعث وادی نیلم کے سیاحتی علاقے کے ہوٹل مالکان، سیاح اور مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ گذشتہ روز بھی دونوں طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اکتوبر 2016 - 12:34
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ تتہ پانی ، سندر بنی اور وادی نیلم سیکٹروں میں جاری ہے۔