مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں پہلی بار سعودی عرب کے شہر جدہ کے ملک عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میزائل داغا ہے جس سے سعودی عرب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اورحوثی قبائل نے برکان 1 بیلسٹک میزائل کے لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جدہ میں عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جو سعودی عرب کا سب سے مصروف ترین ایئرپورٹ ہے واضح رہے کہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 اکتوبر 2016 - 15:02
یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں پہلی بار سعودی عرب کے شہر جدہ کے ملک عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر میزائل داغا ہے جس سے سعودی عرب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔