مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا کے قصبے مانڈیرا پر الشاب دہشت گرد تنظیم کے حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے مانڈیرا کے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا اور اُن کا نشانہ غیرمسلم تھے۔ مانڈیرا کے ریجنل کمانڈر محمد صالح نے اس حملے کا الزام صومالیہ کے دہشت گرد گروپ الشباب پر عائد کیا ہے۔
کینیا کے اِس سرحدی قصبے کو مسلسل الشباب کی جانب سے حملوں کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ سن 2014 میں اسی قصبے کے قریب کیے گئے دو حملوں میں 64 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2016 - 00:28
کینیا کے قصبے مانڈیرا پر الشاب دہشت گرد تنظیم کے حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔