اجراء کی تاریخ: 24 اکتوبر 2016 - 19:19

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے امریکہ میں خوفناک تباہی کی وارننگ جاری کر دی ہے جس سے امریکیوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے امریکہ میں خوفناک تباہی کی وارننگ جاری کر دی ہے جس سے امریکیوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وارننگ عنقریب آنے والے ہولناک زلزلے کے متعلق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انتہائی خوفناک زلزلہ آنے میں صرف 10دن باقی ہیں اور حکومت اس حوالے سے کوئی پیشگی انتظامات نہیں کر رہی ،  ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ کے کئی علاقے، بالخصوص واشنگٹن 10دن کے اندر اندر بڑے انسانی بحران سے دوچار ہوں گے۔
ماہرین نے رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ امریکہ کی اس بڑی ریاست میں پہلے حکام نے شہریوں کو زلزلے کی صورت میں تین دن کا راشن اپنے پاس محفوظ رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر اب انہیں شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کرنا پڑے گا جس میں کم از کم 2ہفتے کا راشن محفوظ کرنے کی تلقین کرنی ہو گی کیونکہ تباہی بہت بڑی آنے والی ہے۔ واشنگٹن ایمرجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ ازیل کا کہنا تھا کہ اس 21ویں صدی میں ہماری زندگیوں کا انحصار جن چیزوں پر ہے وہ ڈی گریڈ یابالکل نیست و نابود ہونے جا رہی ہیں۔ ہمیں مستقبل قریب میں وہ منظردیکھنا پڑ سکتا ہے جو اس سے قبل ہم نے نہیں دیکھا۔