مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مجرم ہیں اور میں مجرم شخص کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 30سال سے کرپشن کررہے ہیں تمام اداروں نے بے حسی ظاہر کردی تو ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا،اداروں نے نوازشریف پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف ادارے خریدتے رہے اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا جب کہ انہوں نے ایک آرمی چیف کوبھی خریدنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرالزامات نہیں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے جب کہ ہم کرپشن کا جواب مانگتے ہیں تو نوازشریف فیتے کاٹناشروع کردیتے ہیں۔چیر مین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اداروں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں لہذا کسی مجرم کو وزیراعظم نہیں مان سکتا، عوام آج کھڑے ہوں توملک کی تقدیربدل سکتے ہیں اور اگر آج ظلم کے سامنے کھڑے نہ ہوئے توعوام کے بچے بھی غلام رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایزی لوڈ اور ایک میڈیا ہاؤس بھی کرپشن والوں کیساتھ کھڑے ہیں تاہم 2 نومبر کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا اور پولیس کو ڈنڈا چلانے کی جرات نہیں ہوگی جب کہ کرپٹ لوگوں کو شکست ہوگی سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس دن نوازشریف استعفیٰ دیں گے یا تلاشی دیں گے جب کہ قانون احتجاج کی اجازت دیتاہے لیکن وزیراعظم کو کرپشن کی اجازت نہیں دیتا۔ادھر اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2016 - 20:56
پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مجرم ہیں اور میں مجرم شخص کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں۔