مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ کربلا کی پولیس کے سربراہ جنرل علاء الغانمی نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فورسز نے کربلائےمعلی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ کربلا کی پولیس نے بم دھماکے کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ کربلا عراق کا پرامن صوبہ ہے جہاں دہشت گردوں نے کئی بار حملے کئے لیکن سکیورٹی فورسز نے ان کے حملوں کو ناکام بنادیا ۔ ادھر اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ کرکوک میں عراقی فورسز نےتین خودکش حملہ آوروں کو ایک گھر میں ہلاک کردیا ہے جبکہ دوسرے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2016 - 16:23
عراقی فورسز نے کربلائےمعلی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے وہابی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔