اجراء کی تاریخ: 23 اکتوبر 2016 - 11:15

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ مرکزی کےدورے پر اراک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی صوبہ مرکزی کےدورے پر اراک پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ صدر حسن روحانی صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں صوبہ کے ترقیاتی امور کا بھی جائزہ لیں گے صدر روحانی کا یہ بتیسواں صوبائی دورہ ہے صدر صوبہ مرکزی کے دو روزہ دورے کے دوران حضرت امام خمینی (رہ) کے آبائی شہر خمین کا دورہ بھی کریں گے۔