مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ونزوئلا کے صدر نیکلس میڈورو اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: بعض لوگ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ ناقابل شکست ہے حالانکہ یہ تصور بہت بڑي خطا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے تیل کو مستقل ممالک کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے اور امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کو استقامت و پائداری اور حکمت و تدبیر کے ذریعہ یقینی طور پر ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مستقل ممالک کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی تعاون ، تدبیر اور حکمت عملی ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیا میں امریکہ کی پالیسیوں کے ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ امریکہ ناقابل شکست ہے جبکہ ایسا تصور بہت بڑی خطا ہے گذشتہ 15 سال میں علاقہ میں امریکہ اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ناکام اور درماندہ ہوگيا ہے۔
اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر نے سامراجی طاقتوں کے خلاف ایرانی عوام کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی ہوشیاری اور پائداری کی بدولت ایران میں امن و استحکام قائم ہے جبکہ ایران کے اطراف میں تشدد اور دہشت گردی کا بازار گرم ہے۔