فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرٹے نے امریکہ کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائن امریکہ سے الگ ہوگيا ہے اور فلپائن اب امریکہ کے بجائے چین اور روس کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگوڈوٹرنے امریکہ کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائن امریکہ سے الگ ہوگيا ہے اور فلپائن اب امریکہ کے بجائے چین اور روس کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے گا۔ فلپائن کے صدر نے یہ اعلان اپنے جاری دورہ چین کے دوران گزشتہ روز بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ایک بزنس فورم میں خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ژینگ گاﺅلی بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق اس موقع پر روڈریگو ڈوٹرٹے کامزید کہنا تھا کہ ”آج سے ہم امریکہ سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور اب ہم چین اور روس کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو بہتر بنائیں گے اور امریکہ کا مقابلہ کریں گے۔