فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ نے تنظیم کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب حکام اسرائيل کی جگہ ایران کو دشمن کے عنوان سے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بہت بڑی خیانت ہے جسے مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ  نے اس تنظیم کی تشکیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عرب حکام اسرائيل کی جگہ ایران کو دشمن کے عنوان سے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بہت بڑی خیانت ہے جسے مسلمان کبھی معاف نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینیوں کا سچا دوست ، بھائی اور مخلص ہمدرد ہے جس نے ہمیشہ فلسطینیوں کی بے لوث مدد کی ہے ایران نے غزہ پر اسرائيل کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ رمضان عبداللہ نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کے بغیر ایسے جسم کے مانند ہے جیس کا قلب نہیں ہے۔ انھوں نے عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک اپنے مسائل میں مشغول ہیں اور ان کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں ہے بعض عرب حکمرانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر عالم اسلام میں بہت سے مسائل پیدا کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین پس پردہ چلا گیا ہے ۔ رمضان عبداللہ نے کہا کہ بعض امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حمکراں اسرائیل کے بجائے ایران کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایران تمام مشکلات کو فلسطین کی خاطر برداشت کررہا ہے ایران فلسطینیون کا سچا دوست اور مخلف حامی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کی خیانت کو مسلمان کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ رمضان عبداللہ نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک اسراغيل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کررہے ہیں بعض نے پہلے سے برقرار کررکھے ہیں ۔