مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں 32لاکھ سے زائد ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ جبکہ 30لاکھ سے زائد ڈیبٹ کا رڈز کی خفیہ معلومات چوری ہو چکی ہیں ،سائبر حملے کی اہم بات یہ ہے کہ جن صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں زیادہ تعداد ان صارفین کی بتائی جارہی ہے جن کا تعلق فوج اور سیکیورٹی اداروں سے ہے ،بھارتی بینکوں نے تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کے بعد صارفین سے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کرنے یا پھر پن کوڈ بدلنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف انڈیا نے 6 لاکھ اے ٹی ایم کارڈ بلاک بھی کر دیئے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2016 - 20:53
ہندوستانی بینکوں پر نامعلوم ہیکرزنے تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 لاکھ صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔