برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین خصوصی مشیر سرگئی مارکوف نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی روس اور امریکہ کی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روسی صدر ولادیمیر پوتین خصوصی مشیر سرگئی مارکوف نےپیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتخابات سے پہلے ہی روس اور امریکہ کی جنگ چھڑ سکتی ہے۔یہ بیان امریکی فوج کی اس منصوبہ بندی کے اعلان کے اگلے روز سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں روسی بارڈر کے قریب کیمپ لگانے جا رہی ہے۔
مارکوف کا کہنا تھا کہ ”روس اور امریکہ دونوں ہی اپنی افواج، بحری بیڑوں اور جنگی جہازوں کو دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کا یہ پھیلاﺅ بہت جلد جنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔“ڈیلی بیسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ”کئی عشروں کے بعد روس اور امریکہ کے تعلقات اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات سے قبل ہی دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ سکتی ہیں۔ میں نے ذاتی طور پر خوراک ذخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور میں ہر شخص کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھی خوراک ذخیرہ کر لیں تاکہ جنگ کی صورت میں وہ اس پر گزارہ کرکے زندہ رہ سکیں۔