اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2016 - 10:42

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستانی عوام کے خلاف نہیں البتہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی پشتپناہی ترک کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نےچندی گڑھ میں ریجنل ایڈیٹرز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہندوستان پاکستانی عوام کے خلاف نہیں  البتہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی پشتپناہی ترک کردے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستانی عوام کے خلاف نہیں لیکن پاکستانی حکومت سے مسئلہ ہے جس نے ’دہشت گردی کو پالیسی کا حصہ بنا رکھا ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا میں بھی تنہا ہوکر رہ گیا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں اسلام آباد کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس سے قبل اسلام آباد کو دہشت گردی کی فیکٹری بند کرنی ہوگی جبکہ ایسا کرنے سے ترقی کی راہیں کھلیں گی اور جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوگا‘۔