مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی صدر فواد معصوم نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرنے اور موصل کو عنقریب آزاد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کا خاتمہ قریب پہنچ گيا ہے۔ عراقی صدر نے کہا کہ موصل سمیت عراق کی تمام سرزمین کو داعش سے آزاد رکالیا جائے گا داعش کی شکست اور اس کا خاتمہ قریب پہنچ گيا ہے۔ عراقی صدر نے عراقی فوج کی حمایت کرنے پر عراقی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کی آزادی میں تمام شیعہ اور سنی باہم شریک ہیں موصل کی آزادی میں عراقی فوج، کرد پیشمرگہ ، حشد الشعبی اور رعاقی پولیس کا باہمی تعاون بے مثال ہے۔عراقی صدر نے عراقی شہریوں کے تحفظ فراہم کرنے اور انھیں دہشت گردوں سے بچانے پر بھی تاکید کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2016 - 18:17
عراقی صدر فواد معصوم نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرنے اور موصل کو عنقریب آزاد کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کا خاتمہ قریب پہنچ گيا ہے۔