مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جب کہ 34 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہری ایک تقریب کیلئے پل کو پار کر رہے تھے ۔
حادثے کے نتیجے میں پل پر موجود موٹر سائیکلیں بھی نیچے پانی میں جا گریں ،زیادہ تر اموات ملبے کے نیچے دبنے سے ہوئیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تمام افراد مقامی ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2016 - 12:44
انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جب کہ 34 زخمی ہو گئے ہیں۔