عراق میں حکومتی فورسز نے موصل پر داعش کا کنٹرول ختم کرنے کے لئے بڑاآپریشن شروع کردیا ہے عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں بتایا کہ موصل میں صرف عراقی فوج اورپولیس اہلکار داخل ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں حکومتی فورسز نے موصل پر داعش کا کنٹرول ختم کرنے کے لئے بڑاآپریشن شروع کردیا ہے عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں بتایا کہ موصل میں صرف عراقی فوج اورپولیس اہلکار داخل ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز شہریوں کو بڑے آپریشن کی وارننگ کے پرچے پھینکنے کے بعد عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے خلاف بڑی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے جمعے کے روز ان کارروائیوں کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ایئر فورس کی جانب سے اتوار کی صبح پرچے بھی پھینکے گئے تھے۔عراق کے شمالی شہر موصل پر اس وقت داعش کا کنٹرول ہے اور وہ 2014سے اس شہر کو اپنا ہیڈ کوارٹرز قرار دے رہی ہے۔ اس کنٹرول کو ختم کرنے کے لئے شروع کی گئی کارروائیوں میں عراقی فورسز داعش کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کررہی ہیں، گولہ باری کی اطلاعات بھی ہیں۔عراقی وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں بتایا کہ موصل میں صرف عراقی فوج اورپولیس اہلکار داخل ہوں گے۔ عراقی فورسز کو عوامی رظاکار تنظیم حشدالشعبی کی حمایت بھی حاصل ہے۔