امریکی صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صدارتی مباحثے سے قبل منشیات استعمال کرتی ہیں لہذا اگلی بار صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا طبی معائنہ ضرور کرایاجائے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صدارتی مباحثے سے قبل منشیات استعمال کرتی ہیں لہذا اگلی بار صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا طبی معائنہ ضرور کرایاجائے۔ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نےاپنی حریف ہلیری کلنٹن پرمنشیاب استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلری صدارتی مباحثے سے قبل منشیات استعمال کرکے آتی ہیں اسی لیے تھکتی نہیں لہذا  اگلی بار صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کا طبی معائنہ ضرور کرایاجائے۔امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان لفظی جنگوں کا نہ رکنے والا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے جب کہ گزشتہ دونوں صدارتی مباحثے میں ہیلری ٹرمپ کو ہراچکی ہیں، دوسرے صدارتی مباحثے میں شریک 57 فیصد لوگوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں اوراسلام کے خلاف متنازع بیانات کی وجہ سے  جہاں تنقید کا سامنا تھا وہیں ٹرمپ کی  گزشتہ دنوں خواتین سے متعلق متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  جب کہ ان کی مقبولیت میں بھی کافی کمی آئی ہے۔