اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2016 - 19:49

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں مجلس عزا میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں مجلس عزا میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بغداد میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک مجلس عزا کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں عزادار شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے اس حادثے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف عراقی عوام اور حکومت کے اقدامات کی بھر حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عام شہریوں پر خودکش حملے دہشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا مظہر ہیں۔