مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کو بغاوت کا منصوبہ بنانے کے جرم میں ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے موصل میں اپنے ایک کمانڈر کی طرف سے بغاوت کا منصوبہ ناکام بنا دیا جو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کر موصل شہر کو عراقی فورسز کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔ بغاوت عیاں ہونے پر داعش دہشت گردوں نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کوقتل کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق داعش دہشت گردوں نے اپنے ہی دہشت گردوں کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کیا اور بعد میں ان کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔ باغی داعش کمانڈر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2016 - 11:06
عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے ہی 58 ساتھیوں کو بغاوت کا منصوبہ بنانے کے جرم میں ہلاک کردیا ہے۔