مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور چین نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کے خلاف ہے۔ چین نے نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کی ایک بارپھر مخالفت کردی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت سے متعلق چین اپنے موقف پر قائم ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج ہندوستان پہنچ رہے ہیں ۔ادھر چینی نائب وزیرخارجہ لی باؤ ڈانگ کا نے بھی کہا ہے کہ این ایس جی میں مزید ملکوں کی شمولیت پر اتفاق رائے ضروری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اکتوبر 2016 - 10:32
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور چین نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کے خلاف ہے۔