ہندوستان نے روس سے مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بنانے کی درخواست کی ہے۔

مہر حبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  نے روس سے مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بنانے کی درخواست کی ہے۔ اطلاعات کےمطابق روسی وزیر تجارت و صنعت میندیس منتروف نے کہا ہے کہ ہندوستان نے باقاعدہ طور پر روس سے درخواست کی ہے کہ ہندوستان کیلئے سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکہ پیداوار شروع کی جائے۔
 اس درخواست کے پیش نظر روس اس منصوبے کیلئے تیار ہے۔ اس کے تحت Ka-226T ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر 1100کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی رفتار ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔