اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نائجیریا کے حسینی عزاداروں پر وہابی انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت حسینی عزاداروں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نائجیریا کے حسینی عزاداروں پر وہابی انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت حسینی عزاداروں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ کی نائجیریا کی پولیس وہابی انتہا پسندوں کے وحشیانہ اقدامات پر یا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یا انتہا پسندوں کی حمایت کررہی ہے ترجمان نے کہا کہ نائجیریا کے شیعوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری نائجیریا کی حکومت کی ہے۔