مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ نائجیریا کی فوج نے نویں محرم کو بھی کیڈونا شہر کے مخۃلف حصوں میں متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھا گرفتار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
گذشتہ برس بھی نائجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کردیا تھا نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی بھی زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوج نے گرفتار کرکے خفیہ مقام پر نظر بند کررکھا ہے۔