عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم اسکائپ کے ذریعہ نہیں بلکہ عراقی سرزمین کو دلیر اور شجاع مردوں کے ذریعہ آزاد کریں گے ترک صدر نے ناکام فوجی بغاوت میں اسکائپ کے ذریعہ عوام سے مدد مانگی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم اسکائپ کے ذریعہ نہیں بلکہ عراقی سرزمین کو دلیر اور شجاع مردوں کے ذریعہ  آزاد کریں گے ترک صدر نے ناکام فوجی بغاوت میں اسکائپ کے ذریعہ عوام سے مدد مانگی تھی۔ عراقی وزیر اعظم نے ترک صدر کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یقینی طور پر ہماری سطح  آپ  کی سطح کے برابر نہیں ہے ہم اپنی سرزمین کو اسکائپ کے ذریعہ نہیں بلکہ شجاع اور دلیر مردوں کے ذریعہ آزاد کریں گے ۔

ترکی کے صدر نے عراقی وزير اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تو میرے برابر نہیں ہے اور ترک فوج بغداد کے حکم کے تابع نہیں ہے ذرائع کے مطابق  ترک فوج نے داعش دہشت گردوں کے ہمراہ عراقی سرزمین کے بعض حصہ پر قبضہ کررکھا ہے اور ترک حکومت  وہابی دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہی ہے۔