یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے خونی اور بہیمانہ حملوں کا جواب خون سے دیا جائے گا یمنی فورسز کو خونخوار دشمن کے خلاف اپنے حملون میں اضافہ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ  سعودی عرب کے خونی اور بہیمانہ حملوں کا جواب خون سے دیا جائے گا یمنی فورسز کو خونخوار دشمن کے خلاف اپنے حملون میں اضافہ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا پر سعودی عرب کے وحشیانہ، مجرمانہ اور بہیمانہ فضائی حملے میں 700 یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صنعا کے جنوب میں  یمن کے وزیر داخلہ  جلال الرویشان کے باپ کی مجلس ترحیم اور مجلس عزا پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 144 افراد شہید اور 527 زخمی ہوگئے ہیں۔