مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے سعودی عرب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو پھانسی دینے پر سخت تشویوش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب بھی اسرائیل کی طرح تمام انسانی، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی بچوں کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب بچوں کی سزا میں بھی انھیں قوانین پر عمل کررہا ہے جو بڑوں کے لئے بنائے گئے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق سعودی عرب 15 سال سے کم عمر بچوں کو بھی بڑوں کی طرح سزا اور پھانسی دیتا ہے کمیٹی میں 18 ماہرین ہیں جنھوں نے سعودی عرب پر زوردیا ہے کہ وہ بچوں کو پھانسی دینے کے اقدام سے باز رہے اور انسانی حقوق کا اترام کرے۔۔
اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2016 - 12:44
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے سعودی عرب میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو پھانسی دینے پر سخت تشویوش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب بھی اسرائیل کی طرح تمام انسانی، اسلامی ، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے۔