مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے۔ نیویارک میں اسپیشل پولیٹیکل ڈی کالونائزیشن کمیٹی سے خطاب میں ملیحہ لودھی کا کہناتھاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہو سکتاکیونکہ وہ کبھی اس کا حصہ نہیں رہا ،وہ متنازع علاقہ ہےجسے سلامتی کونسل کی قرادادوں کے تحت حل ہونا ہے۔
پاکستان کی مستقل مندوب نے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ سلامتی کونسل نے کیاہے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق جامع قراردادوں پر توجہ دے ۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو استصواب رائے کا حق نہ ملنا دیرپا امن میں رکاوٹ ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی جدو جہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔
اجراء کی تاریخ: 8 اکتوبر 2016 - 12:24
اقوام متحدہ پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر میں استصواب رائے نہ ہونا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کا مظہر ہے۔