اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2016 - 18:35

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ملائشیا کے دارالحکومت کوالالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ملائشیا کے وزیر اعظم نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی ملائشیا کے دارالحکومت کوالالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ملائشیا کے وزیر اعظم نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا ہے۔ استقبال کی تقریب ملائشیا کے وویر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں ملائشیا کے وویر اعظم نجیب رزاق نے صدر روحانی کو خوش آمدید کہا اور گراؤنڈ میں موجود دستونں نے صدر روحانی کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر روحانی اس سفر میں ملائشیا کے حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور اور مسائل پر گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔