اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2016 - 14:18

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ویتنام کا دورہ مکمل کرکے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ویتنام کا دورہ مکمل کرکے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گيا ہے۔ صدر روحانی نے اس سفر میں ملائشیا کے وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات  اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔