مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن پارٹیوں کے نائب صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے تابڑ توڑ حملے کئے گئے ہیں۔ ری پبلکن امیدوار مائیک پنس نے باراک اوبامہ کے دور میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر ہونے ، داعش کے قیام، قرضے دوگنا ہونے اور غربت میں اضافے کا الزام لگایا،اپنی جماعت کی پالیسیاں بھی دہرائیں۔ ڈیمو کریٹس امیدوار ٹم کین نے بھی جوابی وار کئے۔ انہوں نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو اوبامہ حکومت کا اہم کارنامہ قرار دیا، ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر بھی تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا وہ چھوٹے کاروبارکوترقی دیں گے، تنخوا ہیں بڑھائیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق ری پبلکن امیدوار مائیک پنس نے اپنے حریف کے مقابلےمیں زیادہ ووٹ لیکر برتری حاصل کرلی ۔ مائیک پنس نے 48فیصد پوائنٹس حاصل کرکے برتری حاصل کر لی ، ڈیموکریٹک امیدوار ٹیم کین 42 فیصد پوائنٹس لے پائے.اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن نے بھی پہلے مباحثے میں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے، تاہم یہ معرکہ ہیلری کلنٹن نے جیت لیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2016 - 15:58
امریکہ میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن پارٹیوں کے نائب صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے تابڑ توڑ حملے کئے گئے ہیں۔