مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد لگائی گئی ایمرجنسی کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتُلمس نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں 3 ماہ کی توسع کردی گئی ہے، جس کا آغاز 19 اکتوبر سے ہوگا۔گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی کہا تھا کہ ملک میں کم از کم ایک سال تک ایمرجنسی نافذ کیے رکھنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 15 جولائی کو بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترکی میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی جس میں مزید توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2016 - 09:47
ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد لگائی گئی ایمرجنسی کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔