یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ تعز میں تازہ ترین بمباری میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بہمیانہ اور مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے صوبہ تعز میں تازہ ترین بمباری میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کے ہاتھ امارات کی جنگی کشت تاہ کرنے کے بعد سعودی عرب نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی ہے جس میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے المخا کے ساحل پر امارات کی جنگی کشتی کو راکٹ حملے میں تباہ کردیا تھا جس میں 22 اماراتی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔