اجراء کی تاریخ: 2 اکتوبر 2016 - 19:53

اسرائیل کے سابق صدر شیمون پیرز کی تشییع جنازہ میں فلسطینی صدر محمود عباس نے شرکت کرکے فلسطینیوں کے زخموں کو تازہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے سابق صدر شیمون پیرز کی تشییع جنازہ میں  فلسطینی صدر محمود عباس نے شرکت کرکے فلسطینیوں کے زخموں کو تازہ کردیا ہے اسرائیلی صدر نے اپنے دور اقتدار مین ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کیا تھا۔ محمود عباس کو فلسطینیوں کی شدید تنقید اور نفرت کا سامنا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب سمیت اکثر عرب حکمراں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں ۔