اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قومی فٹسال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی نے قومی فٹسال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں تیسرا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلمبیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے عالمی مقابلوں میں پرتگال کی قومی ٹیم کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔  دونوں ممالک کی ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2، 2 گول کئے نوبت پنالٹی تک پہنچی جس میں ایران کی قومی ٹیم نے تین کے مقابلے میں 4 گولوں سے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔