امریکی سینیٹ نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے سعودی عرب کے حق میں ویٹو کو منسوخ کرکے 11 ستمبر کے متاثرین کی سعودی عرب کے خلاف شکایت کی راہ ہموار کردی ہے 11 ستمبر کے 19 حملہ آوروں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی  یو ایس ای ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے سعودی عرب کے حق میں ویٹو کو بھاری اکثریت  سے منسوخ کرکے 11 ستمبر کے متاثرین کی سعودی عرب کے خلاف شکایت کی راہ ہموار کردی ہے 11 ستمبر کے 19 حملہ آوروں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدراوبامہ کے ویٹو کو منسوخ کرنے کے لیے سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی،صدرکاویٹومنسوخ کرنے کے حق میں 97  اورمخالفت میں 1 ووٹ ڈالاگیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے یہ بل منظورکیاتھا جسے صدر اوبامہ نے ویٹو کردیا تھا ،نائن الیون متاثرین کوسعودی عرب پرمقدمہ کرنےکا قانون صدراوبامہ نے ویٹوکیا تھا،امریکی صدراوبامہ کے ویٹو کو منسوخ کرنے کے لیے سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی،صدرکاویٹومنسوخ کرنے کے حق میں 97 مخالفت میں 1 ووٹ ڈالاگیا۔ ،صدر کے ویٹوکومنسوخ کرنے کیلیے اب ایوان نمایندگان میں ووٹنگ ہوگی  اور اس کی منظوری کے بعد یہ قانون بن جائے گا ۔نائن الیون حملوں کے 19 دہشت گردوں میں سے 15 دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔امریکی صدر اوبامہ کی  خارجہ پالیسی پر سینیٹ کا یہ سنگین وار ہے ۔