روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم النصرہ کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم النصرہ کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔روس کے ووزیر خارجہ نے امریکی وزير خارجہ جان کیری کو ٹیلیفون کرکے کہا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے کامنڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ انیھں ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

لاوروف نے جان کیری پر زوردیا کہ وہ النصرہ فرنٹ کے کمانڈروں اعترافات پر غور کرے جو آشکارا کہہ رہے ہیں کہ انھیں ہتھیارف امریکہ کیط رف سے مل رہے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ اگر امریکہ دہشت گردوں کو ہتھیار دینا بند کردے تو خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔