مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور افغانستان کی عدم شرکت کے باعث پاکستان میں ہونے والا سارک سربراہ اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انیسواں سارک سربراہ اجلاس نومبر میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونا تھا۔ پاکستان میں سرکاری ذرائع نے سارک اجلاس کے التوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نو اور دس نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والا انیسواں سارک سربراہ اجلاس ملتوی تو کر دیا گیا ۔
سارک قواعد کے مطابق، تنظیم کے 8رکن ممالک میں سے ایک بھی غیر حاضر ہو تو سربراہ اجلاس منعقد نہیں کیا جا سکتا، سربراہ کانفرنس میں چین، ایران، جاپان، کوریا، موریشس، میانمار، امریکہ اور یورپی یونین نے مبصرین کے حیثیت سے شرکت کرنی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستانی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد نیپال، بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2016 - 00:13
ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور افغانستان کی عدم شرکت کے باعث پاکستان میں ہونے والا سارک سربراہ اجلاس ملتوی ہوگیا ہے۔