ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ میں  بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ نکسل باغیوں نے کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک  اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔