مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارت کے دونوں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن حسب معمول اسرائیلی رضامندی حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے نتیجے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مستقبل کے تعلقات کی راہ متعین ہو جائے گی۔یہ دونوں امریکی صدارتی امیدوار ایک ایسے موقع پر نیتن یاہو سے مل رہے ہیں جب صرف ایک روز بعد امریکہ میں کلنٹن اور ٹرمپ اپنے پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے والے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2016 - 17:27
امریکی صدارت کے دونوں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن حسب معمول اسرائیلی رضامندی حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔